ایسا مصنوعی پلانٹ تیار کیا گیا ہے جو ہوا کو صاف کرتا ہے اور بجلی بھی پیدا کرتا ہے
- 21, اکتوبر , 2024

نیوز ٹوڈے : سائنسدانوں نے ایک ایسا مصنوعی پودا تیار کیا ہے جو ماحول کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی بھی پیدا کر سکتا ہے۔امریکہ کی بنگھمٹن یونیورسٹی کے ماہرین نے یہ پودا تیار کیا۔انہوں نے پودے کو 5 حیاتیاتی شمسی خلیوں اور فوٹو سنتھیٹک بیکٹیریا کی مدد سے تیار کیا۔ابھی پلانٹ صرف ایک تصوراتی ڈیزائن ہے۔
یہ 5 تہوں پر مشتمل ہے جو ماحول سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو صاف کرتی ہے جبکہ روشنی کے بلب کو روشن کرنے کے لیے کافی بجلی پیدا کرتی ہے۔سائنسدانوں کو توقع ہے کہ مستقبل میں یہ مصنوعی پودا فضائی آلودگی کو روکنے میں عام پودوں سے زیادہ کارگر ثابت ہوگا۔
ماہرین نے دعویٰ کیا کہ یہ پودا اندر کی روشنی میں بھی فوٹو سنتھیسز انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جو کہ عام پودے نہیں کر سکتے۔اسی طرح یہ مصنوعی پودا بھی چار دیواری کے اندر کاربن ڈائی آکسائیڈ کی شرح کو 90 فیصد تک کم کرتا ہے۔

خاص خبریں
-
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلیے شرائط رکھ دیں
-
یہودی آبادکاروں کی کارروائیوں کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم
-
اٹلی سے غزہ کیلیے امدادی سامان لے کر جانے والی کشتی نے اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کا اعلان کر دیا
-
جوہری توانائی کی معائنہ کار ٹیم نے اپنے جوتوں میں جاسوسی چپس چھپا رکھی تھیں ایران نے کیا انکشاف
تازہ ترین

تبصرے