نوکریوں کے حوالے سے حکومت کی جانب سے اہم خبر آگئی
- 22, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : تفصیلات کے مطابق حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد شروع کردیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ڈپٹی میسنجر، سیکیورٹی گارڈ، مالیاتی اور سویپر کی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سنٹری ورکرز، ریکارڈ سارٹر، کارپینٹر، الیکٹریشن، پلمبر کی آسامیاں بھی ختم کر دی جائیں گی اور ان آسامیوں پر نئی بھرتیوں پر بھی پابندی ہوگی۔اس حوالے سے وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایات جاری کر دی ہیں، وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات جاری کیے ہیں۔
وزارتوں اور ڈویژنوں کو خالی آسامیوں کے لیے درخواست دینے اور نئی آسامیاں بنانے سے روک دیا گیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی اداروں میں صفائی، پلمبنگ اور باغبانی کے شعبے کو آؤٹ سورس کیا جائے گا، آئندہ وزارتوں، ڈویژنوں اور اداروں میں ایسی بھرتیاں نہیں کی جائیں گی۔
وزارتوں، ڈویژنوں، اداروں میں خالی آسامیوں کو ڈائنگ پوسٹوں کے طور پر سمجھا جائے گا، جنرل کامن اور نان کور سروسز کا انتظام آؤٹ سورسنگ کے ذریعے کیا جائے گا، یہ فیصلے حکومتی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پر کیے گئے ہیں۔
تبصرے