نئے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

پارلیمانی کمیٹی

نیوز ٹوڈے :   آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد چیف جسٹس کی تقرری کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خواجہ آصف، احسن اقبال، شائستہ پرویز ملک اور اعظم نذیر شامل ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، نوید قمر اور سینیٹر فاروق ایچ نائیک کمیٹی کا حصہ ہیں۔

ایم کیو ایم کے رانا انصار اور جے یو آئی (ف) کے کامران مرتضیٰ کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے بیرسٹر گوہر علی خان، صاحبزادہ حامد رضا اور سینیٹر علی ظفر کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس کی تقرری کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، جس کے دوران کمیٹی نئے چیف جسٹس کے لیے ایک ایک نام فائنل کرکے وزیراعظم کو بھجوائے گی۔

چیف جسٹس کو تینوں نام آج رات 12 بجے تک پارلیمانی کمیٹی کو بھجوانے ہیں کیونکہ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت نئے چیف جسٹس کی تقرری موجودہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے تین روز قبل ہوگی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+