عمران کی رہائی کے لیے امریکی ایوان نمائندگان کا صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

عمران خان

نیوز ٹوڈے :     پاکستان نے امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے صدر جوبائیڈن کو لکھے گئے خط پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور روسی وزیر اعظم کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران تفصیلی بات چیت ہوئی، کسی کے پاکستان آنے کی خبر کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک روایتی عمل ہے کہ وفود لنچ اور ڈنر پر بات چیت کرتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم سمیت کوئی باضابطہ ملاقات نہیں ہوئی۔ رسمی اور مبارکبادی جملوں کا تبادلہ ایک روایت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو برکس اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا، پاکستان برکس کا رکن نہیں ہے، پاکستان نے برکس کی رکنیت کے لیے درخواست دی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے پی ٹی آئی کے بانی کے حوالے سے امریکی اراکین کانگریس کی جانب سے صدر جوبائیڈن کو لکھے گئے خط کے جواب میں کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو اہم سمجھتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرے سفارتی آداب اور ریاستی تعلقات کے منافی ہیں، یہ خطوط پاکستان کی سیاسی صورتحال کے غلط فہم پر مبنی ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+