ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے تعاون سے نوجوانوں کے لیے مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

ٹک ٹاک

نیوز ٹوڈے :   ٹک ٹاک ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو نوجوانوں میں بہت مقبول ہے۔یہی وجہ ہے کہ ٹک ٹاک نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے ساتھ مل کر نوجوانوں میں ڈیجیٹل حفاظت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ڈیجیٹل حفاظت کے نام سے ایک مقابلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس مقابلے کے تحت ٹک ٹاک صارفین کو 6 عنوانات کو اجاگر کرنے والی مختصر ویڈیوز بنانا ہوں گی۔

ان موضوعات میں سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال، آن لائن ہراساں کرنے کا مقابلہ کرنا، آن لائن فراڈ کو روکنا، نوجوانوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانا، TikTok کے حفاظتی ٹولز کو سمجھنا، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غلط معلومات شامل ہیں۔ 

مقابلے کا مقصد سوشل میڈیا صارفین کے درمیان آن لائن کی حفاظت اور شیئرنگ سے پہلے معلومات کی تصدیق کے رجحان کو فروغ دینا ہے۔صارفین #DigitalHifazat ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنی ویڈیوز پوسٹ کرکے مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔

ٹک ٹاک پر مقابلے کے آفیشل ہیش ٹیگ پیج پر فارم کو پُر کرنا اور ویڈیوز کے ساتھ جمع کرنا ضروری ہے۔20 اکتوبر سے 5 نومبر 2024 تک جاری رہنے والے اس مقابلے کے نتائج کا اعلان آفیشل ہیش ٹیگ پیج پر کیا جائے گا اور 3 افراد کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+