عالمی ثقافتی میلے کے 29ویں روز متحدہ عرب امارات کے زیراہتمام 'فلیور آف دی یو اے ای' کا انعقاد کیا گیا
- 25, اکتوبر , 2024

نیوز ٹوڈے : آرٹس کونسل کراچی میں جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول کے 29ویں روز متحدہ عرب امارات کے زیراہتمام فیسٹیول "فلیور آف دی یو اے ای" کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ثقافتی موسیقی، رقص اور کھانوں نے تقریب کو بہت جاندار بنا دیا، قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرمیتی نے روایتی ٹینٹ لگا کر مہمانوں کو محظوظ کیا، خود رقص کیا اور مہمانوں کو اس میں شریک کیا۔
قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرمیتی نے کہا کہ بہت جلد وہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ایک منفرد تقریب کا انعقاد کر رہے ہیں۔
آرٹس کونسل کے تعاون سے ورلڈ کلچر فیسٹیول کے 29ویں روز امریکی فنکاروں کی جانب سے تھیٹر پلے پیش کیا گیا جسے حاضرین نے خوب داد دی۔ اور صرف دو کرداروں کو پیش کیا گیا، امریکی فنکاروں کی جانب سے پیش کیے جانے والے اس ڈرامے میں مائم کی تھیٹر صنف کو پیش کیا گیا جس میں محبت، ہنسی اور رشتوں سمیت مختلف موضوعات کو ڈرامے کا حصہ بنایا گیا۔
لوگوں نے تھیٹر کو پسند کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایسے ڈرامے لازمی ہونے چاہئیں تاکہ تھیٹر جانے والے بھی اس صنف سے واقف ہو سکیں۔ تھیٹر دیکھنے والوں میں غیر ملکی بھی شامل تھے۔

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین

تبصرے