جے یو آئی رہنما کا عمران خان کی رہائی کے حوالے سے بڑا بیان
- 25, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 26ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں ملوث تھی جب کہ بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان کو بھی آج نہیں تو کل رہا کر دیا جائے گا۔
پنجاب کے شہر چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آئینی ترمیم میں پی ٹی آئی مکمل طور پر ہمارے ساتھ ہے، حتیٰ کہ ہم نے سب کچھ طے ہونے کے بعد پورا ڈرافٹ پی ٹی آئی کو فراہم کیا۔ عمران خان کے علاوہ تمام قیادت نے مسودے پر کوئی اعتراض نہیں کیا بلکہ اسے مکمل طور پر درست قرار دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت جیلوں میں ہونے کی وجہ سے ہم نے خود انہیں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے سے روکا۔
تبصرے