ساڑھے 6 سال بعد ڈیوڈ وارنر کی کپتانی پر پابندی ختم ہوگئی

ڈیوڈ وارنر کے کپتان

نیوز ٹوڈے :   کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے کنڈکٹ کمیشن نے جائزہ لینے کے بعد سابق اوپنر ڈیوڈ وارنر کی کپتانی پر لگائی گئی پابندی ساڑھے 6 سال بعد ہٹا دی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے اور لیگ کرکٹ میں سرگرم ڈیوڈ وارنر کپتان بن سکتے ہیں جب کہ ڈیوڈ وارنر بھی بی بی ایل میں سڈنی تھنڈر کی کپتانی کے اہل ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق وارنر تمام معیارات پر پورا اترے جس کی بنا پر تین رکنی پینل نے پابندی ہٹا دی۔ڈیوڈ وارنر نے بھی کنڈکٹ کمیشن کو بیانات دیے جب کہ پیٹ کمنز، اینڈریو میکڈونلڈ، گریگ چیپل، لیزا تھیلیکر اور کین ولیمسن نے سماعت میں کرداروں کے حوالے سے بیانات دیے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے ڈیوڈ وارنر کی کپتانی سے پابندی ہٹائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر پر بال ٹیمپرنگ سینڈ پیپر اسکینڈل کے بعد 2018 میں پابندی عائد کی گئی تھی اور اس وقت کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر پر تاحیات قائدانہ پابندی عائد کردی تھی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+