بیلجیئم سے تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچیں گے، مریم نواز
- 25, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیلجیئم کے ساتھ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز سے بیلجیئم کے سفیر چارلس ایڈزبالڈ وین ڈیر گراچٹ ڈی رومرسویل نے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون کے فروغ اور تعلقات کی مضبوطی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک نے مستقبل میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے مزید مواقع تلاش کرنے پر بھی زور دیا۔
ملاقات میں بیلجیئم کے سفیر نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوام دوست پالیسیوں کی تعریف کی اور پنجاب حکومت کے معاشی وژن کو سراہا۔اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پاکستان بیلجیم دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور بیلجیئم کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ بیلجیئم کے ساتھ تعلیم، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں، نوجوانوں کو آئی ٹی میں عالمی معیار کے ہنر کی تربیت دی جا رہی ہے اور پنجاب میں زرعی شعبے کی میکنائزیشن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
دوسری جانب بیلجیئم کے سفیر چارلس ایڈزبالڈ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر قابو پانے اور ماحولیات کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات متاثر کن ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ماحول دوست اختراعی اقدامات کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے، بیلجیئم پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے، تعلیم، زراعت اور دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ .
تبصرے