بڑی تیزی کے بعد سونے کی قیمتوں میں لگاتار دوسرے دن کمی ہوئی

سونے کی فی تولہ قیمت

نیوز ٹوڈے :   ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے ایک تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کمی سے 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے ہوگئی ہے۔علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی سے 2726 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2300 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+