پاکستان سے ڈاکٹروں کا وفد عافیہ صدیقی کی صحت چیک کرنے کے لیے امریکا جائے گا

ڈاکٹر عافیہ صدیقی

نیوز ٹوڈے :    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ہائی کورٹ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت کی جانچ کے لیے بھیجے جانے والے وفد سے متعلق آگاہ کیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان سے ڈاکٹروں کا ایک وفد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت کا معائنہ کرنے کے لیے امریکا جائے گا جس میں سابق اور موجودہ پارلیمنٹیرینز، سینیٹرز، ریٹائرڈ یا حاضر سروس فوجی افسران، ڈاکٹرز اور فوزیہ صدیقی شامل ہوں گے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق وزیراعظم نے وفد کو امریکا جانے کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت خارجہ کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ قیدیوں کے تبادلے کی تجویز امریکا سے شیئر کی گئی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جلد ہی جواب آئے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی معافی اور رہائی کے لیے امریکی صدر کو خط لکھا ہے۔

گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے حکومت پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے لکھے گئے خط پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نجی سفارتی رابطوں پر بات نہیں کریں گے، ڈاکٹر عافیہ کا معاملہ اور قید سے متعلق کسی بھی استفسار پر بات کرنے کے لیے محکمہ انصاف سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+