آئی ایم ایف پیکج کے بعد پاکستان کو دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے بھی فنڈز ملنے کا امکان

فنڈز ملنے کا امکان

نیوز ٹوڈے :   آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کا نیا قرضہ پروگرام ملنے کے بعد دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے بھی فنڈز کی راہ ہموار ہوگئی۔پاکستان کو چار سال کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک سے 2.75 بلین ڈالر بجٹ سپورٹ ملنے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال ایشیائی ترقیاتی بینک سے بجٹ سپورٹ کی مد میں 800 ملین ڈالر ملنے کی توقع ہے جبکہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان کو آئندہ تین مالی سال کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک سے 650 ملین ڈالر سالانہ بجٹ سپورٹ ملے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو مالی سال 2025-26 سے مالی سال 2027-28 تک ہر سال ایشیائی ترقیاتی بینک سے بجٹ سپورٹ کی مد میں 650 ملین ڈالر ملنے کی توقع ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے نئے قرضہ پروگرام کے بعد دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ گیا ہے جس سے آنے والے سالوں میں پاکستان کے لیے بہتر فنانسنگ حاصل کرنے کا روشن موقع ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+