وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی
- 28, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ 27ویں ترمیم بھی لائی جائے گی۔ اس میں صوبوں کے حقوق کے حوالے سے تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق 27ویں ترمیم پر مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم پاکستان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 27ویں ترمیم پر دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آج کی ملاقات میں 26ویں ترمیم پر بھی غور کیا گیا۔
تبصرے