ایف بی آر نے 20 ہزار روپے کمانے کا موقع فراہم کر دیا، کیسے؟ جانتے ہیں
- 28, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : ایف بی آر نے ریسٹورنٹس اور ریٹیلرز کی جعلی رسیدوں کی اطلاع دینے پر انعام کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ ٹیکس ایزی موبائل ایپ پر کیو آر کوڈ کے ذریعے ریسٹورنٹس، ریٹیلرز کی رسیدوں کی تصدیق کی جا سکتی ہے اور جو بھی جعلی رسیدیں رپورٹ کرے گا اسے 20 ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔ .
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رسید کی تصدیق نہ ہونے کی صورت میں جیو ٹریکنگ کے ذریعے جعلی رسید کی اطلاع موقع پر دی جا سکتی ہے، رپورٹنگ کا طریقہ کار اور تفصیلات ایف بی آر کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
تبصرے