کراچی میں موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف کلائمیٹ مارچ کے شرکاء نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا
- 28, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : کراچی میں موسمیاتی مارچ کے شرکاء نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ماحول دشمن پالیسیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔کلائمٹ مارچ میں شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
فرئیر ہال 'کلائمیٹ مارچ' کے مقررین نے گرمی کی لہر سے لپٹی دنیا میں جنگلات کی کٹائی، سطح سمندر میں اضافہ اور گلیشیئرز کے پگھلنے جیسے مسائل کو بیان کیا۔مارچ کے دوران تھیٹر، میوزک اور ڈانس کے ذریعے ماحولیاتی مسائل سے آگاہی بھی دی گئی۔
مارچ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اب اس مسئلے کے حل کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔کلائمٹ مارچ فریئر ہال سے شروع ہوا اور کلفٹن برج پر واپس فریئر ہال میں ختم ہوا۔
تبصرے