حکومت کی جانب سے جاری گندم کی کاشت سے متعلق اہم خبر

مریم نواز

نیوز ٹوڈے :    پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں زیر کاشت سرکاری اراضی پر گندم کی کاشت کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی فصل کے لیے بیج اور کھاد سمیت دیگر چیزیں سستے داموں دستیاب ہوں گی۔وزیراعلیٰ نے زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی پر مزید انحصار کرنے کی ہدایت کی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ چاول کی پیداوار میں متوقع اضافے کے باعث برآمدات ایک ارب ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے۔ گزشتہ سال چاول کی برآمد 4 ارب ڈالر تھی۔ رواں سال 5 ارب ڈالر کی برآمدات متوقع ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+