ستائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ
- 28, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 27ویں آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اہم مشاورت کی۔ ثناء اللہ اور سپیکر سردار ایاز صادق بھی مشاورت میں شامل تھے۔ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ 27ویں ترمیم بھی لائی جائے گی۔ 27ویں ترمیم میں صوبوں کے حقوق کے حوالے سے تحفظات دور کیے جائیں گے۔
اس اہم مشاورتی اجلاس میں 26ویں ترمیم کے نفاذ کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور تمام معاملات میں پیش رفت کو مثبت قرار دیا گیا تاہم فیصلہ کیا گیا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے پیکج میں انتہائی ضروری ترامیم کے لیے کام کیا جائے گا۔ اور اس میں صوبوں کے حقوق کے حوالے سے ناگزیر قانون سازی بھی شامل ہو گی۔
تبصرے