چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں پہلا فل کورٹ اجلاس ہوا
- 28, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں فل کورٹ اجلاس جاری ہے۔ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں ججز کے تحفظات سمیت مختلف عدالتی امور پر غور کیا جائے گا۔
جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا یہ پہلا فل کورٹ اجلاس ہے جس میں سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کے علاوہ تمام ججز شریک ہیں۔واضح رہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس مقرر کیا تھا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے اپنی عمر کے باعث حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کی جب کہ انہوں نے قاضی فیض کی ریٹائرمنٹ کے فل کورٹ ریفرنس میں بھی شرکت نہیں کی تاہم انہوں نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھا جس میں جسٹس (ر) قاضی فائز عیسیٰ کو عدلیہ میں مداخلت پر ملی بھگت کا مجرم قرار دیا گیا۔
تبصرے