گوگل کا نیا اے آئی سسٹم جو آپ کی طرح ویب براؤزر استعمال کر سکتا ہے

گوگل

نیوز ٹوڈے :  گوگل ایک نئے مصنوعی ذہانت (AI) سسٹم پر کام کر رہا ہے جو ویب براؤزر کو خودکار طور پر چلانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

نئے AI سسٹم کو کمپنی کے اندرونی حلقوں میں پروجیکٹ جارویس کا نام دیا گیا ہے اور اس کا مقصد آن لائن شاپنگ، ریسرچ اور فلائٹ بکنگ جیسے معمول کے کاموں کو خودکار بنانا ہے۔پروجیکٹ جارویس گوگل کے نئے جیمنی 2.0 بڑے لینگویج ماڈل پر مبنی ہوگا اور اسے دسمبر میں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ نیا AI سسٹم خاص طور پر گوگل کروم کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس میں متعدد فیچرز ہوں گے جیسے اسکرین شاٹس کی وضاحت، بٹن پر کلک کرنا، براؤزر میں صارف جیسا رویہ ظاہر کرنا اور دیگر۔ .اس ٹول کا مقصد لوگوں کے آن لائن کاموں کو خودکار بنانا ہے۔

گوگل واحد کمپنی نہیں ہے جو اس طرح کے AI سسٹم پر کام کر رہی ہے۔مائیکروسافٹ نے 1 اکتوبر 2024 کو پائلٹ وژن' کے نام سے ایک سسٹم کا اعلان بھی کیا۔

Co-Pilot Vision ویب صفحہ پر تصاویر کا تجزیہ کر سکتا ہے اور ان کے بارے میں سوالات کے جوابات دے سکتا ہے۔فی الحال یہ AI سسٹم صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

ایپل بھی اسی طرح کے AI سسٹم پر کام کر رہا ہے جسے ایپل انٹیلی جنس پلیٹ فارم کا حصہ بنایا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+