اگر 26 ویں ترمیم چلے گی تو سارا عدالتی نظام بند ہوجائے گا

حامد خان

نیوز ٹوڈے :   حامد خان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کر دیا ہے، اگر یہ ترمیم چلے گی تو سارا عدالتی نظام بند ہو جائے گا۔ لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر اسد منظور بٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں ہمارا امیدوار منتخب ہوگا تو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وکلاثابت کرنا ہے کہ وہ 26 ویں ترمیم کے حق میں نہیں، 26 ویں ترمیم سے ملک اور عوام کی تباہی ہوگی پریس کانفرنس میں اسد منظور بٹ کا کہنا تھا کہ 26 آئینی ویں ترمیم نہیں چل سکتی، ملک میں وکلا تحریک کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کو ہائی کورٹ بار کی جانب سے بھی چیلنج کر رہے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+