میٹا نے خاموشی سے انسٹاگرام میں ایک اہم تبدیلی کی

انسٹاگرام

نیوز ٹوڈے :   انسٹاگرام کے سی ای او ایڈم موسیری نے اس تبدیلی کا انکشاف کیا۔ان کا کہنا تھا کہ انسٹاگرام پر کچھ ویڈیوز کا معیار جان بوجھ کر کم کیا جاتا ہے۔یعنی اگر آپ کی ویڈیوز انسٹاگرام پر دھندلی نظر آرہی ہیں اور دوسرے لوگوں کی ویڈیوز بہت اچھی ہیں تو یہ کمپنی کی جانب سے کی جارہی ہے۔

درحقیقت، ویڈیوز کے معیار کا تعین کمپنی اس بات کو مدنظر رکھ کر کرتی ہے کہ اسے کتنے ویوز ملتے ہیں۔ ایک ویڈیو میں ایڈم موسیری بتاتے ہیں کہ ہم اپنے پلیٹ فارم پر معیاری ویڈیوز دیکھنا چاہتے ہیں۔  لیکن جب کوئی ویڈیو زیادہ دیر تک نہیں دیکھی جاتی تو ہم اس کا معیار کم کر دیتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ویڈیو کو دوبارہ بہت زیادہ ویوز ملتے ہیں تو ہم اسے دوبارہ ہائی کوالٹی میں تبدیل کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کو ہمارے پلیٹ فارم پر بہترین مواد دکھانے کے لیے کیا جاتا ہے۔

بعد میں ایک تھریڈ پوسٹ میں، ایڈم موسیری نے وضاحت کی کہ انسٹاگرام کے بہت سے وسائل ان صارفین کی ویڈیوز کے لیے مختص کیے گئے ہیں جو سب سے زیادہ ویوز حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معیار میں تبدیلی بہت اہم نہیں ہے کیونکہ لوگ ویڈیو کے معیار کی بجائے مواد کو ترجیح دیتے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+