پاکستان کرکٹ میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری، کس کو کونسا عہدہ ملے گا؟
- 29, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان کرکٹ میں تبدیلیوں کا عمل جاری ہے۔سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید کو مستقبل میں ہیڈ کوچ بنائے جانے کے بعد انہیں ہائی پرفارمنس سینٹر کا ڈائریکٹر بنائے جانے کا بھی امکان ہے۔
اس کے علاوہ ندیم خان کی ذمہ داریاں تبدیل ہوں گی اور انہیں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کا عہدہ دیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکٹرز کو بھی غیر ملکی دوروں پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی سلیکٹر اسد شفیق آسٹریلیا اور زمبابوے کا دورہ کریں گے جب کہ پلیئنگ الیون سلیکٹرز، کوچ اور کپتان کی مشاورت سے تشکیل دی جائے گی۔
تبصرے