غریبوں کے لیے عذاب، گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگا ہو گیا

گھی اور کوکنگ آئل

نیوز ٹوڈے :   ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20 سے 80 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق برانڈڈ گھی کی قیمت 370 سے بڑھ کر 450 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ کوکنگ آئل کی قیمت 440 سے بڑھ کر 530 روپے فی کلو ہوگئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمت 900 ڈالر سے بڑھ کر 1200 ڈالر ہوگئی ہے۔  دوسری جانب مرغی کا گوشت 10 روپے فی کلو تک سستا ہوگیا۔ لاہور میں  چکن کی قیمت  539 روپے فی کلو  تک پہنچ گئی ہے۔۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+