وفاقی دارالحکومت (اسلام آباد) میں 24 گھنٹوں میں 2 بینک اور بینکوں کی کیش گاڑیاں لوٹ لی گئیں

ڈکیتی

نیوز ٹوڈے :   اسلام آباد میں 24 گھنٹوں میں 2 بینکوں میں ڈکیتی کی وارداتیں ، 2 کیش وینس بھی لوٹ لی گئیں - وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں منگل کے دن دوپہر کے وقت جی نائن پشاور موڑ پر ایک سرکاری بینک کی کیش وین کو لوٹ لیا گیا ـ جی نائن پشاور موڑ پر بینک کے سامنے جیسے ہی کیش والی گاڑی رکی اور سیکیورٹی گارڈ کیش والا تھیلا لے کر بینک کے اندر جانے لگا تو وہاں پر پہلے سے گھات لگائے اسلحہ بردار موٹر سائیکل سوار شخص نے سیکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کر دی اور کیش والا تھیلا لے کر فرار ہو گیا -

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر بینک سے ملحقہ ہوٹل کا ملازم " میر حیدر" نامی لڑکا جاں بحق جبکہ سیکیورٹی گارڈ اور ہوٹل کے 2 اور ملازم زخمی ہو گۓ - اس کے ساتھ ساتھ جی 14 میں ایک پرائیویٹ بینک میں شام 4 بجے ڈکیتی کی واردات ہوئی - جہاں پر نامعلوم ملزمان نے سیکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کرکے بینک سے رقم لوٹ لی سیکیورٹی گارڈ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا - پیر کے دن بھی جی 15 سیکٹر میں ایک نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جہاں پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو زخمی کر دیا تھا - پیر کے دن ہی آئی نائن سیکٹر میں ایک پرائیویٹ بینک کی کیش والی گاڑی کو بھی لوٹا گیا - آئی جی اسلام آباد "ناصر علی رضوی" کے مطابق ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی تلاش کیلیے پولیس کی ٹیمیں بنا دی گئی ہیں سی ٹی ڈی سمیت تمام ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+