پی ٹی آئی کے بانی جیل سے کب باہر آئیں گے؟ لطیف کھوسہ کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا
- 30, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی کے جیل سے باہر آنے کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے بانی نومبر میں سامنے آئیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ امریکی صدارتی انتخابات سے پی ٹی آئی بانی کا معاملہ سامنے آنے پر بھی اثر پڑے گا۔ ڈونلڈ لو کے مطابق پی ٹی آئی حکومت پر سازش کا الزام لگا اور ٹرمپ کی جیت زیادہ دور نہیں۔ پھر ساری صورتحال بدل جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بانی کی رہائی میں عدالتی، سیاسی اور بیرونی عوامل ہوں گے۔ 27ویں ترمیم کے حوالے سے رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکومت 27ویں ترمیم کی طرف جانے کا سوچ کر اپنے لیے گڑھا کھود رہی ہے، ریاست کے 3 ستونوں میں سے ایک کو انتظامیہ کے ماتحت کردیا گیا ہے، ریاست2 ستونوں پر نہیں چل سکتی۔
جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کے فیصلے پر انہوں نے کہا کہ وہ سسٹم کے اندر اپنے موقف کے اظہار کے لیے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بن رہے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ 26ویں ترمیم کو تسلیم کر رہےہیں۔ اگر حکومت کو کھلا چھوڑ دیا گیا تو وہ راجہ ریاض جیسا فرینڈلی اپوزیشن لیڈر بنا کر تباہی مچا دے گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے، آج کا الیکشن واضح پیغام دے گا، بلاول بھٹو نے کہا کہ 26ویں ترمیم فیض عیسیٰ کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھی، اس معاملے کی پچھلی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بھی ذمہ دار تھی۔
انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم نے آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی ہے، اگر 56 میں سے 56 ترمیم منظور ہو جاتی تو ملک میں آئینی مارشل لاء لگ جاتا۔ 27ویں ترمیم کا مقصد فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کا ٹرائل کرنا تھا۔ ویں ترمیم بھی پلٹ جائے گی اور آئین و قانون کو بحال کیا جائے گا۔
تبصرے