چیف جسٹس سمیت ٹاپ 3 ججز میں سے آئینی عدالت کا سربراہ ہونا چاہیے، کامران مرتضیٰ

کامران مرتضیٰ

نیوز ٹوڈے :    جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سمیت ٹاپ 3 ججز میں سے ایک کو آئینی عدالت کا سربراہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نہیں چاہتی تو اپنے کسی ایم این اے یا سینیٹر کا نام بتائے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مداخلت کے نتیجے میں بنچ بننا ہے تو سپریم کورٹ کام نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پہلے وہ ہائی کورٹس میں ججوں کی اسامیاں پر کریں پھر سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھانے کے لیے قانون سازی میں تعاون کر سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے بانی کی جانب سے 26ویں ترمیم کے حامیوں کو غدار کہنے کے جواب میں کامران مرتضیٰ نے کہا کہ 26ویں ترمیم کے معاملے میں ہم آخری دم تک پی ٹی آئی کے مطالبات مانتے رہے۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ انہوں نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا کیونکہ حکومت کے پاس کافی ووٹ تھے اور بہت سے لوگ حکومت کے ساتھ گئے تھے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+