پنجاب میں سموگ کی تشویشناک صورتحال پر صوبائی اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا گیا
- 30, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بدھ کو پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرتے ہوئے سموگ کی صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے حکم دیا کہ سموگ کی صورتحال کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور اس عوامی مسئلے پر تمام اراکین اسمبلی اجلاس میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
اجلاس میں اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے حکومتی ارکان نے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور کے خلاف شکایات کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور مختلف تقریبات پر سیکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی۔
حکومتی رکن حمیدہ وحیدالدین نے شادی کی تقریبات میں خواجہ سراؤں اور رقاصوں کے ساتھ ناروا سلوک کے واقعات پر قرارداد پیش کی جسے سپیکر نے کمیٹی کے سپرد کر دیا۔محکمہ معدنیات میں کرپشن، اقربا پروری اور غیر قانونی ٹھیکوں سے انفراسٹرکچر کی تباہی پر سپیکر پنجاب اسمبلی بھی برہم ہوگئے۔ گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
تبصرے