سموگ پر پاک بھارت سفارت کاری کی ضرورت ہے، دونوں مشترکہ اقدامات کریں، مریم نواز
- 30, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سموگ کے معاملے پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو خط لکھنے کا عندیہ دے دیا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سموگ کا مسئلہ سیاسی نہیں انسانی ہے اور اسموگ کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارت کاری کی ضرورت ہے۔ کہ سموگ کے معاملے پر بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو خط لکھنے کا سوچ رہی ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد دی اور اقلیتوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتوں پر ظلم ہوا، کسی نے انہیں تکلیف دینے کی کوشش کی تو مریم نواز شانہ بشانہ کھڑی ہوں گی، اقلیتیں ہمارے سر کا تاج ہیں، ان کا تحفظ اور عزت حکومت کی ذمہ داری ہے، بلا تفریق۔ ہم سب پاکستانی ہیں۔
مریم نواز نے دیوالی پر 1400 خاندانوں کو 15 ہزار روپے کا تحفہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے فنڈز کو دگنا کر رہے ہیں، مینارٹی کارڈ 20 دسمبر تک لانچ ہونا ہے، اقلیتوں کو 3 ماہ میں ساڑھے 10 ہزار روپے ملیں گے۔
تبصرے