ملائیشیا کے وزیراعظم نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست
- 30, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پی ٹی آئی کے مفرور رہنما زلفی بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی جسے موجودہ حکومت نے مسترد کر دیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے آن لائن میڈیا پلیٹ فارم زیٹیو پر معروف صحافی مہدی حسن سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پارٹی رہنماؤں کو بھی پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے 2 سے 4 اکتوبر 2024 تک پاکستان کا 3 روزہ دورہ کیا، اس دوران انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی کی۔
ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے جیل میں عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جسے موجودہ حکومت نے مسترد کردیا، پھر ان کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی خواہش بھی پوری نہ ہوسکی۔
تبصرے