ٹی وی شو کے میزبان اور کامیڈین تابش ہاشمی کے لیے ایک اور اعزاز
- 31, اکتوبر , 2024

نیوز ٹوڈے : ٹی وی شو کے میزبان اور کامیڈین تابش ہاشمی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کامیڈی کے منفرد انداز کی وجہ سے مشہور ٹی وی میزبان تابش ہاشمی کو ان کے ادارے آئی بی اے کی جانب سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بہترین کارکردگی کے لیے ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
تابش ہاشمی نے کہا کہ وہ اس ایوارڈ پر بہت خوش ہیں، انہیں امید نہیں تھی کہ انہیں یہ ایوارڈ ملے گا۔تابش ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ لوگ حیران ہوں گے کہ ایک اسٹینڈ اپ کامیڈین کو ایوارڈ کیسے ملا لیکن ان کے کیریئر کا پہلا اسٹینڈ اپ بھی آئی بی اے نے ہی منعقد کیا تھا۔
IBA کی جانب سے نو سابق طلباء کو مختلف شعبوں میں ان کی شاندار کارکردگی پر نوازا گیا۔تقریب میں ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں مختلف اداروں کے سی ای اوز، ڈینز اور کاروباری شخصیات شامل تھیں۔

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین

تبصرے