فیض عیسیٰ کی گاڑی پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے، پاکستانی ہائی کمشنر
- 31, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کارروائی کا اعلان کیا ہے۔پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ جو ہوا وہ انتہائی افسوسناک ہے، ملوث افراد کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان حملے میں ملوث افراد کے خلاف جو بھی کارروائی کرنے کے لیے کہے گی وہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے شخصیات کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات قابل مذمت ہیں، ہر موقع پر مشکلات پیدا کرنے والے یہ درجن بھر لوگ پاکستانی عوام کے نمائندے نہیں ہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ ہوا۔ مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسکاٹ لینڈ یارڈ میں 9 مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ حملے کے دوران پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
دوسری جانب برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے بھی قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی ہے۔
افضل خان نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں احتجاج کا مطلب کسی کو اس طرح ہراساں کرنا نہیں ہے۔ یاسمین قریشی نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ ناروا سلوک افسوسناک ہے، احتجاج اعتدال سے کیا جائے۔
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو مڈل ٹیمپل کا بینچ مقرر کیے جانے کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا، مظاہرین سے ملیکہ بخاری، زلفی بخاری، اظہر مشوانی ویگر نے خطاب کیا۔
تقریب سے باہر نکلتے ہوئے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ان کی گاڑی پر حملہ کر دیا اور مکے مارتے رہے۔
تبصرے