طلباء کے لیے بلا سود بائک؟ اچھی خبر آ گئی

بائک

نیوز ٹوڈے :   سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت ہوا، سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے موٹر سائیکل سپلائی سکیم  کی  پیش رفت پر بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق بائیکس کی فراہمی میں تیزی لانے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے اسکیم کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ چند ہفتوں سے موٹر سائیکلوں کی ترسیل میں غیر معمولی رفتار ہے، ہزاروں طلباء کو بائیکس کی ترسیل کامیابی سے مکمل ہو چکی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+