انسولین کی فراہمی کے لیے نئے ایس او پیز جاری

انسولین کی فراہمی

نیوز ٹوڈے :   محکمہ پرائمری ہیلتھ نے انسولین کی فراہمی کے لیے نئے ایس او پیز جاری کر دیے ہیں۔

تمام ہسپتالوں کے سربراہان کو نئے ایس او پیز پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں رجسٹرڈ مریض انسولین حاصل کر سکیں گے، مریض اپنا اصل شناختی کارڈ، موبائل نمبر، تشخیصی ٹیسٹ اور ڈاکٹر کا نسخہ فراہم کرے گا۔

ذیابیطس کے ہر مریض کو انسولین کی صرف ایک شیشی فراہم کی جائے گی، شوگر کے معذور مریض کے خون کا رشتہ دار ہی انسولین حاصل کر سکے گا، انسولین کی تقسیم میں شفافیت لانے کے لیے نئے ایس او پیز نافذ کر دیے گئے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+