کراچی: ہیوی ٹرانسپورٹ کے باعث حادثات میں اضافہ، وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا
- 31, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے باعث حادثات کی تعداد میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔کراچی کی سڑکوں پر دن کے وقت ہیوی ٹریفک کے باعث جان لیوا حادثات میں اضافہ ہوگیا، پہلا حادثہ بدھ کو شیر شاہ پل پر پیش آیا جہاں ٹرالر سے کنٹینر گرنے سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ واقعے میں ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
ملیر میمن گوٹھ فلک ناز ٹاور کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 3 بچے زخمی ہوگئے، 2 کی حالت تشویشناک ہے، واقعہ ٹرک کا ٹائر پھٹنے سے پیش آیا۔ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر مالک کو طلب کرلیا ہے۔
تیسرا حادثہ سائٹ سپر ہائی وے پر پیش آیا جہاں پولیس موبائل ڈمپر بے قابو ہو کر متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کو موثر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
تبصرے