عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے میں امریکی کردار کے الزامات غلط ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
- 31, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے میں امریکی کردار کے الزامات جھوٹے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے خلاف قانونی کارروائی پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے میں امریکہ کا کوئی کردار ہونے کے الزامات غلط ہیں، یہ بات وہ اس پوڈیم سے کئی بار کہہ چکے ہیں۔میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستانی سیاست کا مسئلہ پاکستانی عوام کو اپنے قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔
تبصرے