مریم نواز پنجاب بھر کے کسانوں کو 1000 سپر سیڈر فراہم کریں گی
- 31, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : مریم نواز نے کہا کہ پنجاب بھر کے کسانوں کو 1000 سپر سیڈر فراہم کیے جائیں گے، سپر سیڈرز سے فضائی آلودگی میں کمی آئے گی۔لاہور میں زرعی آلات اور سپرسیڈرز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ترقی کا راستہ پنجاب کے کھیتوں سے گزرتا ہے، ہم جو خوراک کھاتے ہیں اس کی معیشت میں زراعت کا بہت اہم کردار ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ زراعت ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، کسان میرے دل کے قریب ہیں، گرین ٹریکٹرز کی پہلی قرعہ اندازی کل ہوگی، 16 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زراعت کے بغیر ملک کی خوشحالی اور ترقی ممکن نہیں، پنجاب بھر کے ایک ہزار کے قریب کسانوں کو سپر سیڈر فراہم کریں گے، سموگ کا بڑا چیلنج ہے اور اس کی وجہ سے کئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ سپرسیڈر اسموگ کے خاتمے کے لیے بڑا قدم ہے، سپر سیڈر سے فضائی آلودگی میں کمی آئے گی۔ سموگ کے خاتمے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، سموگ ایک اژدہا ہے جو ہر سال طلوع ہوتا ہے۔
تبصرے