نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
- 01, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو ایل پی جی سلنڈر 34 روپے 9 پیسے مہنگا ہو کر 254 روپے 19 پیسے فی کلو گرام ہو گیا، اس کی نئی قیمت 2999 روپے 47 پیسے مقرر کر دی گئی۔
یاد رہے کہ اکتوبر کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 86 روپے28 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اور اس کی نئی قیمت 2965 روپے 38 پیسے مقرر کی گئی۔۔جبکہ ستمبر میں فی کلو قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کرکے اس کی نئی قیمت 244 روپے مقرر کی گئی۔
تبصرے