کراچی کو پانی کی فراہمی کے لیے پرانی بوسیدہ لائنوں کو تبدیل کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا گیا

بوسیدہ لائنوں کو تبدیل

نیوز ٹوڈے :    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کو پانی فراہم کرنے والی بوسیدہ لائنوں کو تبدیل کرنے کے کام کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب کے مطابق پہلے مرحلے میں 2.3 ارب روپے کی لاگت سے 4.5 کلومیٹر طویل نئی لائن بچھائی جارہی ہے جو ایک سال میں مکمل ہوگی۔

بوسیدہ لائنوں کی وجہ سے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہو رہا تھا، گزشتہ شہری حکومتوں نے بنیادی سہولیات سے متعلق زیر زمین انفراسٹرکچر پر زیادہ توجہ نہیں دی جس کے باعث سیوریج اور واٹر سپلائی کا نظام شہریوں کے لیے درد سر بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو پانی فراہم کرنے والی موجودہ لائنیں بھی ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں بچھائی گئی تھیں، مستقبل قریب میں شہر کو پانی فراہم کرنے والی تمام خستہ حال لائنوں کی تبدیلی اور انفراسٹرکچر کی بہتری بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+