گیس کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کا اہم فیصلہ

سی این جی اسٹیشنز

نیوز ٹوڈے :   حکومت نے گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت شدید سردی کے 2 ماہ کے دوران ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزارت پیٹرولیم نے موسم سرما کے لیے گیس لوڈمینجمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے مطابق دسمبر اور جنوری کے 2 ماہ میں ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند کردیئے جائیں گے۔ کہ ان 2 ماہ میں گیس سے بجلی پیدا کرنے والی گھریلو صنعت بھی منقطع ہو جائے گی۔ وزارت پیٹرولیم کے حکام کے مطابق یہ فیصلہ گھریلو صارفین کو سردیوں میں قدرتی گیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ .

اس طرح چاروں صوبوں میں جو انڈسٹری گیس سے بجلی بنا کر کام کر رہی ہے یا ان کے کارخانوں میں کیپٹو پاور سٹیشن نصب ہیں، ان سٹیشنوں کو دسمبر 2024 سے جنوری 2025 تک گیس کی سپلائی بند کر دی جائے گی اور یہ صنعت بجلی کی کمپنیاں بھی متاثر ہوں گی۔ نیوز کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو یکم دسمبر 2024 سے 31 جنوری 2025 تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے اور ان کے گیس کنکشن منقطع کرنے کے احکامات جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+