پراپرٹی خریدنے والوں اور بیچنے والوں کے لیے اہم خبر
- 01, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک کے مزید 5 بڑے شہروں کے لیے پراپرٹی کے نئے سرکاری نرخ جاری کردیے۔
واضح رہے کہ 45 شہروں کے نرخ پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔ ایف بی آر نے کراچی، لاہور، کوئٹہ، سرگودھا اور گوادر میں غیر منقولہ جائیداد کے نئے نرخ جاری کردیئے ہیں اور اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے نرخوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔ ایف بی آر نے کراچی کی مختلف رہائشی بستیوں سے پاش ہاؤسنگ سوسائٹیز کے لیے کھلے اور رہائشی پلاٹوں کے ریٹ 700 روپے فی مربع فٹ سے 15 ہزار روپے فی مربع فٹ مقرر کیے ہیں۔
تبصرے