صحافیوں کے لیے خوشخبری، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا بڑا فیصلہ

وزیر اعلیٰ مریم نواز

نیوز ٹوڈے :    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صحافی برادری کے لیے تاریخی اقدام، 3200 صحافیوں کو پلاٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ نے وزارت اطلاعات کو جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے اور جرنلسٹ ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ صحافی اور حکومت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں، صحافیوں پر پلاٹ دے کر احسان نہیں کر رہے، یہ ان کا حق ہے، تمام صحافیوں کو میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پلاٹ دیے جائیں گے۔ . وزارت اطلاعات۔ پنجاب نے لاہور پریس کلب اور لاہور کے دیگر صحافیوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں آئندہ دو سے تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کر دیا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+