طلبہ یونین کی بحالی کا اعلان کیا گیا
- 01, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے میں طلبہ یونین بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ طلبہ ہمارے ملک کا حصہ ہیں، اس ملک کی پہچان نوجوانوں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں، ہم نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے فیصلے خود کرنے ہیں، اس کے لیے حقیقی آزادی ضروری ہے، ہم پاکستان میں آئین اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آپ لوگوں میں ہیں، آپ نوجوان ہر شعبے میں بھاگ دوڑ سنبھالیں گے۔ کام بحال ہو جائے گا، محنت ضرور کرنی چاہیے کیونکہ محنت کا کوئی نعم البدل نہیں۔
تبصرے