خیبرپختونخوا حکومت نے انضمام شدہ قبائلی اضلاع میں طالبات کے لیے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کردیا

اسکالرشپ پروگرام

نیوز ٹوڈے :    خیبرپختونخوا حکومت نے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے طالبات کے لیے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے گرلز وظیفہ پروگرام کے تحت چھٹی سے بارہویں جماعت تک کی طالبات کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

سیکرٹری ایلیمنٹری ایجوکیشن کے مطابق پروگرام کے تحت ماہانہ 20 ہزار روپے کے وظائف دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماہانہ وظیفہ پروگرام پر مجموعی طور پر 1.14 ارب روپے لاگت آئے گی جس میں سے 82 فیصد صوبائی حکومت ادا کرے گی جبکہ باقی 18 فیصد ورلڈ فوڈ پروگرام ادا کرے گی۔

صوبائی وزیر برائے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل ترکئی نے کہا کہ گرلز وظیفہ پروگرام سے 8 اضلاع کے 514 سکولوں کی 30 ہزار لڑکیاں مستفید ہوں گی۔فیصل ترکئی نے کہا کہ ان وظائف کا بنیادی مقصد انضمام شدہ اضلاع میں لڑکیوں کے داخلے کی شرح کو بڑھانا اور ڈراپ آؤٹ کی شرح کو کم کرنا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت پرعزم ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+