غیر معمولی احتجاج کو روکنے کے انتظامات بھی غیر معمولی ہوں گے، رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ

نیوز ٹوڈے :    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے غیر معمولی احتجاج کا منصوبہ بنایا ہے تو اسے روکنے کے لیے ہمارے انتظامات بھی غیر معمولی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو 3 لاکھ لوگ بھی نہیں مل سکے، 20 سے 25 ہزار سے زیادہ لوگ کبھی اکٹھے نہیں کر سکتے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ  خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں۔

وزیراعظم کے مشیر نے بشریٰ بی بی کی رہائی کے پیچھے ڈیل کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بھی رابطے میں نہیں ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر اگلے 1 ماہ میں بانی تحریک انصاف کو رہا کیا جا رہا ہے تو پھر تحریک انصاف کی اس تحریک کا کیا مقصد ہے؟

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+