امریکن ایمبیسی کا وفد اڈیالہ جیل پہنچا، 3 قیدیوں سے ملاقات کی

اڈیالہ جیل

نیوز ٹوڈے :    امریکن ایمبیسی کے وفد نے اڈیالہ جیل میں 3 ملزمان سے ملاقات کی۔جیل ذرائع کے مطابق امریکن ایمبیسی کے 3 رکنی وفد کو اڈیالہ جیل میں 3 ملزم قیدیوں تک قونصلر رسائی دی گئی۔

 ملزم سے امریکن ایمبیسی کے وفد نے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل کے دفتر میں ملاقات کی۔ امریکی سفارتخانے کے وفد نے قیدیوں سے ایک گھنٹے تک ملاقات کی۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد کو امریکی شہریوں کو قونصلر رسائی دی گئی، امریکی سفارتخانے کے وفد میں عابد ملک، صدیقہ سعید، ایلکس پالیڈو، عرفان جان، مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے۔

جیل ذرائع کے مطابق امریکی وفد ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+