وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کو دوبارہ فلم انڈسٹری کا گہوارہ بنانے کا فیصلہ کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب

نیوز ٹوڈے :    وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے فلم انڈسٹری کی بحالی اور فنکاروں کے مسائل کے حل کے لیے 29 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

فنکاروں کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی جائے گی، اسکیم کی تیاری کو بھی کمیٹی کے اہداف میں شامل کیا جائے گا، تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار، فن کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے سینٹرز کے قیام کے لیے تجاویز تیار کی جائیں گی، کمیٹی پنجاب میں سینما گھر بڑھانے اور اس شعبے کے لیے خصوصی مراعات دینے کے لیے تجاویز تیار کرے گی۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+