کیا پنجاب حکومت پی آئی اے خرید رہی ہے؟
- 04, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری ایک مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ گزشتہ دنوں ان کی بولی ناکام ہونے کے بعد پہلے کے پی حکومت نے پی آئی اے خریدنے کا عندیہ دیا جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کا یہ اہم بیان سامنے آیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنی قومی ایئرلائن کی خریداری کے حوالے سے مریم نواز سے بات ہوئی ہے۔
میڈیا میں اس گفتگو کے منظر عام پر آنے کے بعد اس کے حوالے سے افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں جس کی وضاحت پنجاب حکومت کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کی ہے۔
اس حوالے سے صرف جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جن پر عوام کو توجہ نہیں دینی چاہیےانہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو خریدنے کے لیے پنجاب حکومت میں کسی سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف نے لندن میں میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز سے پی آئی اے کی خریداری کے حوالے سے بات ہوئی ہے، جس میں قومی ایئرلائن کو خرید کر بالکل نئی ایئرلائن قائم کرنا ہے۔ اسے پنجاب کے نام سے چلانے کی بات ہوئی۔
تبصرے