حکومت کا 3 اہم بلوں کا قومی اسمبلی سے منظوری کا فیصلہ
- 04, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : 26ویں آئینی ترمیم کے بعد وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے 3 اہم بلوں کی منظوری کا فیصلہ کیا ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس شام 4 بجے ہوگا جس میں حکومت کی جانب سے 3 اہم بل منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل اور سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم کرکے آئینی بنچ کے سربراہ کو ججز کمیٹی میں شامل کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 25 کر دی جائے گی جب کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کا بل بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔حکومتی اراکین اسمبلی کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
تبصرے