نو نومبر کو آخری کال دیں گے، اس بار کفن پہن کر: علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور

نیوز ٹوڈے :    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا ہے کہ وہ 9 نومبر کو آخری کال دیں گے اور اس بار کفن پہن کر رخصت ہوں گے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بانی کو دوبارہ جیل میں رکھا جائے تو قبول نہیں، ایک اور منصوبہ بنایا گیا ہے اور اب ہمیں اس حکومت سے جان چھڑانی ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ 9 تاریخ کو صوابی میں اجلاس ہوگا جس میں ہم لائحہ عمل اور حتمی کال دیں گے۔ ہم نے پرامن رہنے کے لیے جو رویہ اختیار کیا ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ اب جو کال دیں گے وہی آخری ہو گی، کفن باندھ کر روانہ ہوں گے۔ اگر آپ اس کے لیے کوئی حکمت عملی بنائیں گے تو ہم بھی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک کیس میں دوسرے کیس میں ضمانت ہو جاتی ہے، 9 مئی کو میرے خلاف 6 اضلاع میں توڑ پھوڑ کے مقدمات ہیں، کیا میں ایک وقت میں 6 اضلاع میں توڑ پھوڑ کر رہا تھا؟

انہوں نے کہا کہ کے پی ہاؤس میں جو کیا گیا اس کا حساب دینا پڑے گا، یہ میری جائیداد ہے، اس پر چھاپہ مارا گیا، کے پی ہاؤس سے میرا موبائل اور اسلحہ لے گئے اور گاڑی بھی توڑی گئی، انہیں موبائل چاہیے۔ تو رکھ لیں، موبائل پہلے ہی خالی تھا، آپ کو ایک خالی سکرین نظر آئے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+