پی ٹی آئی ورکرز یونین کا تنظیم پر عدم اعتماد نے بڑا مطالبہ کر دیا

پاکستان تحریک انصاف

نیوز ٹوڈے :    پاکستان تحریک انصاف ورکرز الائنس نے پارٹی کی لاہور تنظیم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔عزیز بھٹی ٹاؤن میں پی ٹی آئی ورکرز یونین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود کے خلاف اپنے احتجاج اور اختلاف کا اظہار کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ شیخ امتیاز محمود کرپٹ صدر ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لاہور کے صدر پیسے لے کر عہدے بانٹ رہے ہیں جس سے پارٹی کا نام بدنام ہو رہا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مرکزی قیادت لاہور کی تنظیم کو تبدیل کرے اور ایسے لوگوں کو آگے لائے جن پر عوام کو اعتماد ہو۔ مظاہرین نے لاہور تنظیم کے خلاف بیان حلفی بھی جمع کرائے ۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+